پیر 26 اکتوبر 2026 - 12:17
ماؤں کی اہم ترین ذمہ داری متقی اور ولایت مدار اولاد کی تربیت ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: تقویٰ انسان کو کمال کے اعلیٰ ترین درجات تک پہنچاتا ہے اور ماؤں کی اہم ترین ذمہ داری اپنی زندگی میں تقویٰ اختیار کرنے کے ساتھ متقی اور ولایت مدار اولاد کی تربیت کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید احمد حسینی نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستان امام خمینی (رہ) میں خطاب کے دوران کہا: مقامِ عصمت حاصل کرنا اور گناہوں سے دور رہنا تمام انسانوں کے لیے ممکن ہے۔ اگر انسانوں کے لیے مقامِ عصمت حاصل کرنا اور گناہوں سے بچنا ممکن نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ معصومین علیہم السلام کو انسانوں کے لیے نمونۂ عمل قرار نہ دیتا۔

انہوں نے مزید کہا: تقویٰ وہ عنصر ہے جو انسان کو کمال کے اعلیٰ ترین درجات تک پہنچاتا ہے۔ جو شخص مؤمن ہو اور تقویٰ اختیار کرے وہ یقیناً اس عالم میں کمال کے بلند ترین مراتب تک پہنچ جائے گا۔

حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تقویٰ انسان کو کائنات میں بلند ترین مقام تک پہنچاتا ہے، کہا: تقویٰ اور ورع کا مطلب یہ ہے کہ گناہ کرنے کی قدرت رکھنے کے باوجود انسان اس سے اجتناب کرے، یعنی اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے گناہ کا ارتکاب نہ کرے۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو تقویٰ اور کمال میں خواتین و مردوں کے لیے ایک اعلیٰ نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے کہا: ماؤں کی سب سے اہم ذمہ داری تقویٰ اختیار کرنا اور ایسی اولاد کی تربیت کرنا ہے جو ولایت مدار، متقی اور خدا ترس ہو۔ کیونکہ اگر انسان میں تقویٰ نہ ہو تو وہ بدترین جرائم اور سنگین ترین اقدامات کا مرتکب ہو سکتا ہے، جیسا کہ اسرائیل، امریکہ کے رہنما اور ان کے اتحادی اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha